ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی امتحانات نہایت آسان اوربے خوف ماحول میں ہوں گے:وزیر تعلیم سریش کمار

ایس ایس ایل سی امتحانات نہایت آسان اوربے خوف ماحول میں ہوں گے:وزیر تعلیم سریش کمار

Wed, 16 Jun 2021 11:25:15    S.O. News Service

بنگلورو،16؍جون (ایس او نیوز)گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ایس ایس ایل سی امتحانات نہایت محفوظ طریقہ اورکامیابی کے ساتھ منعقدکئے جائیں گے۔اس امید کااظہارریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے کیا۔

بروزپیر امتحانات،داخلہ کارروائی اوراسکولوں کے آغازکے سلسلہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں تعلیم سے جڑے مسائل پرسریش کمارنے سیرحاصل گفتگوکی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح اس باربھی ایس ایس یل سی امتحانی مراکزبالکل محفوظ ہوں گے۔گزشتہ سال کی طر ح امسال بھی ایس اوپیزپرسختی سے عمل کیاجائے گا۔

سوشیل میڈیاسے کئے گئے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے سریش کمارنے کہاکہ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ اورکمرہ امتحان کے نگران کاراساتذہ کی حفاظت کویقینی بنائیں گے،اس کے لیے ویکسین لینے والے اساتذہ کوہی کمرہ امتحان کانگران کاربنایاجائے گا۔ہرکمرہ امتحان میں صرف 12طلبہ امتحان لکھنے کے لیے بٹھایاجائے گا،کمرہ امتحان کے ہرایک ڈیسک میں صرف ایک طالب علم کوبٹھایاجائے گا۔تمام طلبہ میں این۔95ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ ایس ایس ایل سی میں ملٹی پل چوائس طریقہ امتحان میں اوایم آرشیٹ میں جواب لکھنے سے متعلق طلبہ کوتربیت دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔بیدرکے گنان سدھاتعلیمی ادارے کی صدر پورنیما جارج کے سوال پرجواب دیتے ہوئے سریش کمارنے کہاکہ فی الحال کئی مقامات پراساتذہ اس قسم کے امتحان کے لیے تربیت دینے پرآمادگی ظاہرکرچکے ہیں۔اس لیے آئندہ دنوں میں چارپانچ طلبہ پرمشتمل ایک ٹیم کواسکول بلاکرپلٹی پل چائس طریقہ سوالات کے جوابات اوایم آرشیٹ پرکیسے نشان زدکئے جاتے ہیں اس کی تربیت دی جائے گی۔اس کے علاوہ خوداساتذہ طلبہ کے گھروں تک جاتے ہوئے ودیاگاماطرزپرطلبہ کوتربیت دینے پرغورکیاجائے گا۔ایک چیلنجنگ تعلیمی سال ہونے کی وجہ سے اس قسم کے اقدامات کرناناگزیرہوگیاہے،تاہم امتحانات میں کسی بھی طالب علم کوفیل نہیں جائے گا۔

ایک اورسوال کاجواب دیتے ہوئے سریش کمارنے کہاکہ ایس ایس ایل سی امتحانات میں نقل نویسی پرقدغن لگانے کے لیے کرناٹک سکینڈری ایجوکیشن ایگزامنیشن بورڈکے افسروں کوہدایت دی گئی ہے۔سریش کمارنے مزیدکہاکہ پی یوسی سال دوم کے طلبہ کی تعلیمی قدراندازی اور پیش رفت کی جانچ کرتے ہوئے گریڈفراہم کرنے کے لیے پری یونیورسٹی بورڈ کی جانب سے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیرتعلیم نے کہاکہ گریڈدیتے وقت طلبہ کی حاضری کی پابندی،پریکٹیکل کلاسوں میں حاضری سمیت دیگرامورکوپیش نظررکھتے ہوئے وھٹیج فرائم کئے جائیں گے۔

سریش کمارنے کہاکہ اس مرتبہ پی یوسی سال دوم میں دئے جانے والے گریڈنگ سے کسی بھی طالب علم کواطمینان نہیں ہوتاہے اوراگروہ طالب امتحان لکھناچاہتاہے تواس قسم کے طلبہ کوامتحان لکھنے کاموقع بھی فراہم کیاجائے گا۔جن اضلاع میں لاک ڈاؤ ن جاری ہے ان اضلاع کے علاوہ دیگراضلاع میں آج سے تعلیمی سال کاآغازہوگیاہے۔

انہوں نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایک طویل عرصہ سے اسکول بندہیں،جس کی وجہ سے بہت سارے طلبہ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔بچپن کی شادیاں اوربچہ مزدوری جیسے ممنوعہ معاملات میں اضافہ ہورہاہے۔اس پرقابوپانے کے لیے اسکول کاآغازکیاجارہاہے۔طلبہ کومکمل طورپر تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اساتذہ مکمل تیاری کرلیں۔

ایک اوراہم ترین مسئلہ پرسریش کمارنے کہاکہ پرائیویٹ اسکولوں اوروالدین(پیرنٹ)کوچاہئے کہ وہ آپس میں مل بیٹھ کرایک موقف پرآنے کی کوشش کریں توفیس کامسئلہ بہت حدتک حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ جہاں اسکول اوروالدین کے درمیان اچھاتال میل ہوتاہے وہاں کوئی مسئلہ پیدانہیں ہوتا،بنگلورمیں والدین اوراسکولوں کے درمیان کشمکش شروع ہوگئی ہے،صاحب حیثیت افرادبھی فیس اداکرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔جس سے معاملہ سنگین ہوتاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ تین چاردنوں کے اندرریاستی حکومت کی جانب سے فیس کامسئلہ حل کردیاجائے گا۔


Share: